ریپ کے مقدمات درج کرواکر بھاری رقوم وصول کرنیوالی خاتون پکڑی گئی 

ریپ کے مقدمات درج کرواکر بھاری رقوم وصول کرنیوالی خاتون پکڑی گئی 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف شخصیات پر ریپ کے مقدمات درج کرواکر بھاری رقوم وصول کرنے والی پیشہ ور خاتون پکڑی گئی، پولیس کے مطابق خاتون نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں زیادتی کے10 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کرواچکی  تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بداخلاقی کے 10 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کراچکی  خاتون کا اصل نام عظمی شہزادی ہے اور وہ رحیم یار خان کی رہائشی ہے مگر لاہور شفٹ ہو چکی ہے عظمی شہزادی موبائل فون اور دیگرسوشل میڈیا کی مدد سے سیاسی افراد اور اعلیٰ افسران کو اپنے جال میں پھانس کر ان سے دوستی کرتی اور بعد میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے نام پر بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کرتی تھی جبکہ رقم نہ دینے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان سے ڈیل کرتی تھے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے محکمہ داخلہ کے افسر کے خلاف گلشن راوی میں مقدمہ درج کرایا تھا، خنسہ کے نام سے انکم ٹیکس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔عظمیٰ کے نام سے ایک ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ تمام مقدمات کو جھوٹا ہونے کے باعث خارج کر دیا گیا    خاتون کے خلاف فراڈ، چوری، دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے7 مقدمات درج ہو چکے  اور اس کا ایک ساتھی جیل جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -