بھیک مانگنے، موبائل چھین سمیت دیگر الزامات پر سو سے زائد خواجہ سراء گرفتار

  بھیک مانگنے، موبائل چھین سمیت دیگر الزامات پر سو سے زائد خواجہ سراء گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کی مختلف چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 1 سو سے زائد خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا  گرفتار کئے گئے خواجہ سراؤں پر شہر کے مختلف چوراہوں پر بھیک مانگنے، ٹریفک بلاک کرنے، شہریوں کے موبائل فون چھیننے سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔ پولیس نے ان خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

مزید :

علاقائی -