بھارت مسلمانوں، امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشتگردوں کا سہولت کارہے: گورنر پنجاب 

بھارت مسلمانوں، امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشتگردوں کا سہولت کارہے: گورنر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے اور تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول اور قومی جماعت بن چکی ہے۔ملک میں کر پشن کے خاتمے،شفافیت اور میرٹ کیلئے پہلی بار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کنٹونمٹ بورڈز کے انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے سوموار کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان،پارٹی عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کو مبارکبادبھی دی۔ قبل ازیں، اپنی ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت کو ایکسپوز کر نیوالی بر طانوی رکن پارلیمنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان آج پوری دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیر یوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -