آئین،قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، احسن بھون 

 آئین،قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، احسن بھون 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل کے رکن اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوارمحمداحسن بھون نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،اپنے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور وکلا ء کی فلاح و بہبود ہے،وکلا ء کے لئے ہاؤسنگ سوساٹی کا پراجیکٹ جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ ٓئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،تقریب کا انعقاد سابق صدر سپریم کورٹ بارپیر کلیم خورشید نے کیا جس میں سینئروکلا ء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے احسن بھون کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

احسن بھون 

مزید :

صفحہ آخر -