کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل بہت ضروری ہے: یاسمین راشد 

کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل بہت ضروری ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وباء کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات،آکسیجن کی فراہمی، ویکسی نیشن مہم اور صحت سہولت پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل ازحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بیڈز، آکسیجن اوردیگر طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار سے ثابت ہوتاہے ویکسین کورونا کے خلاف  انتہائی موثر ہے، ہسپتالوں میں داخل 87فیصد مریض نان ویکسینیٹڈہیں اور جو مریض ایک خوراک بھی لگوا چکے ہیں انکی حالت بھی ویکسیئن نہ لگوانے والوں سے بہتر ہے  صوبائی وزیر نے کہا کہ 31دسمبر2021سے صوبہ کی تمام آبادی کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کیا جا رہا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ویکسی نیشن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے  انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پرائمری صحت، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -