2021 ء میں واپڈا پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 2021 ء میں واپڈا پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا پن بجلی گھروں سے گزشتہ رات پیک آورز کے دوران نیشنل گرڈ کو 8ہزار854 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی جو 2021 ء   میں پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار ہے۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ رات پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کے اسی دِن کی نسبت تقریباً ایک ہزار277 میگاواٹ زیادہ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار میں یہ اضافہ تربیلاہائیڈل پاور سٹیشن اور تربیلا چوتھے توسیعی ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار سے ممکن ہوا۔گزشتہ روز پیک آورز کے دوران پن بجلی کی پیداوار کی تفصیلات کے مطابق تربیلاسے مجموعی طور پر چار ہزار 926میگاواٹ، منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے 920 میگاواٹ، غازی بروتھا سے1450میگاواٹ،نیلم جہلم سے 850 میگاواٹ جبکہ دیگر بجلی گھروں سے 708میگاواٹ پن بجلی قومی نظام کو مہیا کی گئی۔

 ریکارڈ ٹوٹ 

مزید :

صفحہ آخر -