رشوت لینے کا الزام ثابت،اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

رشوت لینے کا الزام ثابت،اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے رشوت لینے پر اے ایس آئی سمیت 6اہلکار معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کاشف نامی شہری نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر رائیونڈ پولیس کے اہلکاروں کیخلاف رشوت لینے کی پوسٹ کی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چودھری نے معاملہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔ ایس پی صدر اور اے ایس پی رائیونڈ سرکل نے اہلکاروں کی انکوائر ی کی جس میں اے ایس آئی سمیت تمام اہلکار قصور وار ثابت ہوئے۔ رائیونڈ پولیس نے شہری محمد سجاد اسلم کی د ر خواست پر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی اعجاز، ہیڈ کانسٹیبل اویس، کانسٹیبلز جاوید،محمدحسنین، حمید الرحمان اور ہدایت معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا تھا رشوت ستانی، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں۔محکمہ پولیس کوبدنام کرنیوالے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

اہلکار معطل

مزید :

صفحہ آخر -