پا کستان میں میڈیا پر جتنا دباؤ آج ہے، ماضی میں نہیں تھا،اسفندیارولی

  پا کستان میں میڈیا پر جتنا دباؤ آج ہے، ماضی میں نہیں تھا،اسفندیارولی

  

 اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہاہے کہ پاکستان میں میڈیا کنٹرول کرنا جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں اسفند یار ولی نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت میڈیا کو زنجیروں سے باندھنا چاہتی ہے،پا کستان میں میڈیا پر جتنا دباؤ آج ہے، ماضی میں آمرانہ دور میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میڈیا کنٹرول کرنا جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کا ہر ورکر آج چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ وہ آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے، اس قانون کے تحت صحافیوں سے ہائیکورٹ میں اپیل تک کا حق چھینا جارہا ہے۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ اس قانون کے بعد کوئی صحافی خوف میں سچ نہیں بولے گا۔ انہوں نے کہاکہ جتنی تنقید ہم پر ہوئی شاید ہی کسی پر ہوئی ہو لیکن ہم آزاد میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد میڈیا کی اس جدوجہد میں ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں  صحافیوں کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم حمایت کریں گے۔

اسفند یار ولی 

مزید :

صفحہ آخر -