جرمن بحریہ کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا چار روزہ دورہ پاکستان

جرمن بحریہ کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا چار روزہ دورہ پاکستان

  

 کراچی (این این آئی)جرمن بحریہ کے جہازایف جی ایس بائیرن ((FFG-217نے کراچی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان  70 سالہ تعلقات کی تجدیدتھا ایف جی ایس بائیرن کا چار روزہ دورہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھا ہاربرفیزمیں مختلف ہاربر ایونٹس، سوشل کالز، نمایاں مقامات کے دورے، پیشہ ورانہ موضوعات پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز، کراس شپ وزٹ اورآن بورڈ عشائیے شامل تھے جرمن جہاز کے ایک وفد نے بانیِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ہاربر فیز کی تکمیل پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے جہازوں کے مابین سمندر میں دوطرفہ مشق بھی کی گئی تاکہ دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کوفروغ دیا جا سکے۔پاکستان اور جرمن بحریہ امن کے شراکت دار ہیں اور محفوظ سمندری ماحول کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ایف جی ایس بائیرن کا حالیہ دورہ دونوں بحری افواج کیلئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں بھی کارآمد ثابت ہوا  دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی سات دہائیاں مکمل ہونے پرپی این ایس ذوالفقار نے بھی اگست 2021 کے آغاز میں جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا تھا۔

جرمن بحریہ 

مزید :

صفحہ آخر -