میڈیا نے ہر حکومت میں تنقید کی خندہ پیشانی سے برداشت کیا، احسن اقبال
اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کی آواز دبانے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے حملہ کیا تا کہ کوئی سچ نہ بول سکے، اگر میڈیا کنٹرول کرنے کی یہ سازش کامیاب ہو گئی تو پاکستان میں جمہوریت کی موت واقع ہو جائے گی۔پیر کو صحافی برادری کا پی ایم ڈی اے کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میڈیا کی آواز دبانے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے حملہ کیا تا کہ کوئی سچ نہ بول سکے، اگر میڈیا کنٹرول کرنے کی یہ سازش کامیاب ہو گئی تو پاکستان میں جمہوریت کی موت واقع ہو جائے گی، اس ملک کو کسی کی جاگیر نہیں بننے دیں گے، یہ قائداعظم کا پاکستان ہے، میڈیا اتھارٹی کی مذمت کرتا ہوں، میڈیا نے ہر حکومت میں تنقید کی لیکن ہم نے خندہ پیشانی سے برداشت کیا، میڈیا تنقید کا مسئلہ دراصل اصلاح ہوتا ہے۔
احسن اقبال