ریکٹ پاکستان نے درازمال ایوارڈز 2021میں جیت کا ریکارڈ قائم کردیا

ریکٹ پاکستان نے درازمال ایوارڈز 2021میں جیت کا ریکارڈ قائم کردیا

  

 اسلام آباد(پ ر)   ریکٹ پاکستان نے اپنے اعزازات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں کامیابی کے ساتھ نئے اعزاز کا اضافہ کردیاہے کہ ان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈ ڈیٹول کو DarazMallایوارڈز 2021میں 'سب سے منفرد برانڈ'تسلیم کیا گیا اور اس کے ساتھ ریکٹ کو 'بہترین کارکردگی کا مارکیٹر'مانا گیاہے۔  ریکٹ نے ہمیشہ ای کامر س کو ترجیح دی ہے اور مارکیٹ میں اپنے زیادہ سے زیادہ نقش جمانے اور کاروبار کے انداز کوصارفین کے بدلتے رجحان سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے وہ گزشتہ چار سال سے Darazکے ساتھ نہایت قریب سے مل کر کام کررہے ہیں اپنے کاروبار کو مزید فروغ دینے کیلئے ریکٹ نے 2016میں Darazپر اپنے کام کا آغاز کیا  ریکٹ کا شمار ان پہلے چند برانڈز میں ہوتا ہے جو DarazپرFMCGکیٹگری کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

 اور اس وقت سے GMVکے لحاظ سے کاروبار میں سال بہ سال بے حد اضافہ ہوا، مہمات(campaigns) میں شرکت کی، مارکٹنگ کی اور مہمات میں حصہ لیا۔ اس وقت ڈیٹول کے اسٹور پر15,700میں فالوئرز موجود ہیں اور یہ FMCGبرانڈز میں بلندترین درجے پر ہے یہ 11.11 مہم میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے تین برانڈز میں شامل ہے جس کے 2020میں 10,000لیٹر جراثیم کش اسپرے فروخت ہوئے۔

۔

مزید :

کامرس -