پنجاب میں ہوم شیفس کے لئے سیلز ٹیکس میں کمی 

      پنجاب میں ہوم شیفس کے لئے سیلز ٹیکس میں کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) حکومت پنجاب نے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے ہوم شیفس کے لئے کمیشن پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس کو 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد پر لایا جارہا ہے تاکہ فوڈ پانڈا جیسے آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ہزاروں ہوم شیفس کو زیادہ منافع اور بہتر انداز سے ترقی کے مواقع میسر آئیں۔ ہوم شیفس بنیادی طور پر ان افراد کو کہا جاتا ہے جو گھروں سے چیزیں تیار کرکے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔ فوڈ پانڈا کے پاس اس وقت رجسٹرڈ ہوم شیفس کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے جو انہیں اعلیٰ صفائی ستھرائی، معیار، حفاظت اور پیکیجنگ وغیرہ کی سختی سے جانچ پڑتال کے بعد اپنے پلیٹ فارم میں شامل کرتا ہیفوڈ پانڈا کے سی ای او، نعمان سکندر، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "حکومت پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ہوم شیفس کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے ہمارے ویژن سے ہم آہنگ ہے کیونکہ یہ ہمارے بزنس کا اہم حصہ ہیں۔
 اس اقدام سے ہمیں اس نئے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی جو مالی اور معاشی نظام کا حصہ بننے بالخصوص خواتین کی معاشی اختیاری کے لئے قابل ذکر مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے کہ وہ بھی ہوم شیفس کے لئے ایسے اقدامات کریں۔" 
۔ 

مزید :

کامرس -