کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگانے کی کوئی ضروت نہیں، تحقیق

کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگانے کی کوئی ضروت نہیں، تحقیق

  

لندن (خصوصی رپورٹ) حالیہ تحقیق میں کورونا وبا کے خلاف ویکسین کی بوسٹر خوراک کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔برطانوی جریدے دی لانسیٹ(The Lancet) میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ویکسین کووڈ 19 کو روکنے میں کافی مؤثر ہیں اس لیے عام آبادی کو تیسری خوراک لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔کچھ ممالک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے خدشات کے پیش نظر تیسری خوراک یا بوسٹر خوراک لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے جس وجہ سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی، امیر ممالک غریب ملکوں کیلئے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں اور تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔

کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -