دی بینک آف پنجاب اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے مابین معاہدہ

  دی بینک آف پنجاب اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے مابین معاہدہ

  

 لاہور(پ ر)ٹی پی ایل کارپوریشن رئیل اسٹیٹ، سکیورٹی  اور انشورنس میں کام کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ بی او پی اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے مابین مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس بشمول سندھ کے پہلے ٹیکنالوجی پارک، پاکستان کے پہلے گولڈ فیلڈ سرٹیفائیڈ ایکسٹرا لگژورئس  رہائشی منصوبے”ون ہوشانگ“ اور ٹی پی ایل کے ذیلی ماسٹر پلان کمیونٹی پراجیکٹ اور ذیلی اداروں انسوسٹمنٹ گروپس میں سرمایہ کاری کا معاہدہ۔دی بینک آپ پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود  اور  ٹی پی ایل کے سی ای او علی جمیل نے  دونوں اداروں کے عہدداران میں موجود گی میں معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کی تقریب ٹی پی ایل کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی۔پاکستان ایشائی ریجن میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کے حوالے سے سرکردہ ملک کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس شعبے میں ملک میں بہت پوٹینشل موجود ہے تاہم سہولیات  کی کمی کے باعث افراد اور اداروں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹی پی ایل کارپویشن صوبہ سندھ میں آئی ٹی پارک بنا کر اس صورتحال کو تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس مقصد کیلئے 10,002 مربع میٹر کا پلاٹ حاصل کر لیا گیا ہے اور دی بینک آف پنجاب  سے منصوبے کے لیے مالی معاونت کا معاہدہ کیاگیا ہے۔

 دی بینک آف پنجاب نے 4ارب 50کروڑ روپے کی منظور دی ہے جو کہ ٹیکنالوجی پارک کے فنڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ  ون ہوشانگ اور ٹی پی ایل پی کے مستقبل کے ماسٹر پلان کمیونٹی منصوبوں  پر صرف کیا جائے گا۔  اور ٹی پی ایل کی ذیلی اداروں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ای او نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں   ملک میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ درست رہنمائی اور مواقع کی فراہمی سے اس میدان میں ملک نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔  ہم نہ صرف اپنے صارفین بلکہ پورے ملک کو وہ مواقع فراہم کریں گے جس کی  انہیں ضرورت  ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دی بینک آف پنجاب کے شکرگزار ہیں جن کی مدد کی بدولت ہم اس خواب کو تعبیر کرنے کے مزید قریب پہنچ چکے ہیں۔دی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہاکہ دی بینک آف پنجاب  ٹی پی ایل گروپ کو  بطور لیڈ ایڈوائزر اور منتظم ہاؤسنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پارک کے منصوبوں کیلئے  4.57 ملین روپے کی فراہمی پر نہایت خوشی محسوس کررہا ہے۔  انھوں نے کہا کہ بی او پی کی جانب سے تن تنہا یہ وسائل فراہم کرنا بینک کی جانب سے تعمیرات کے ذریعے ملک کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس شعبہ میں موجود وسیع  مواقع کے باعث  نہ صرف یہ شعبے بلکہ دیگر متصل شعبوں میں معاشی ترقی ہو گی۔ دی بینک آف پنجاب اور ٹی پی ایل گروپ زرعی فنانسنگ، حکومت پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ،  کامیاب جوان، پنجاب روزگار اور کامیاب پاکستان سکیم میں اشتراک  پر غور کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -