دراز اور پی سی بی کے درمیان شراکت داری قائم

  دراز اور پی سی بی کے درمیان شراکت داری قائم

  

لاہور(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان ریجن میں 2021-22کے ہوم سیزن کی خصوصی لائیو اسٹریمنگ حقوق کیلئے پاکستان کی سرکردہ آن لائن مارکیٹ پلیس دراز کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔آنے والا کرکٹ سیزن نیوزی لینڈ،انگلینڈ(مرد و خواتین ٹیموں)،ویسٹ انڈیز اوربعد ازاں آسٹریلیا کے دورے پر وائٹ بال سے کھیلی جانے والی پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مصروف ترین ہوم سیریز ہوگی۔دراز کے پاس اس دوطرفہ بین الاقوامی کرکٹ سیزن کیلئے خصوصی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ہونگے،جس کا آغازجمعہ 17ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ سے ہوگا۔اس شراکت داری کے ذریعے،دراز کے صارفین حال ہی میں متعارف کرائی گئی اشتہارات سے پاک لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم”دراز لائیو“پر بالکل مفت لائیو اسٹریم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید :

کامرس -