پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا آمرانہ فیصلہ ہے، شیری رحمان

 پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا آمرانہ فیصلہ ہے، شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے صحافی میڈیا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت ابھی بھی متنازعہ میڈیا اتھارٹی قائم کرنے پر بضد ہے، اتھارٹی کے متعلق قانونی مسودہ تاحال نہ پارلیمان کو دیا گیا ہے نہ ہی صحافتی تنظیموں کو دی ہے۔ شیری رحمان نے مزید لکھا کہ اتھارٹی میں ایسا کیا ہے جو حکومت پارلیمان اور صحافیوں سے خفیہ رکھ رہی ہے، حکومت شفافیت سے کیوں ڈر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ایک آمرانہ فیصلہ ہے، تباہی سرکار پہلے ہی میڈیا  اسنسرشپ کے حوالے سے بدنام ہے۔ شیری رحمان نے یہ بھی لکھا کہ نام نہاد میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی درحقیقت آزادی صحافت کے خلاف اس حکومت کی ایک سازش ہے، اس سازش کو ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ حکومت کے دل میں چور نہیں تو قانونی مسودہ پیش کرے۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -