وارڈ نمبر 4،5 کے پی ٹی آئی امیدواروں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں 

وارڈ نمبر 4،5 کے پی ٹی آئی امیدواروں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں 

  

لاہور(نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 4 اور 5 کے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ افسر(آراو) کودرخواستیں دے دیں، درخواستوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں نے تحفظات کا اظہار کیا وارڈ 4 مسلم لیگ (ن)کے فقیر حسین  1877وٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے محمد اسلم بٹ1850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور انہیں 27ووٹوں سے شکست کا سامنا کرناپڑا،دوسرے درخواست گزار کا تعلق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ 5 سے ہیں جنہیں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ نور سبحانی 1850 وٹ لے کر 12ووٹوں سے شکست دی جبکہ درخواست گزار تحریک انصاف کے جاوید ضمیر احمد 1838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،درخواست گزاروں نے نکتہ ا ٹھایاہے کہ صحیح ووٹوں کومسترد کردیا گیاجس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،استدعاہے کہ دوبارہ ووٹروں کی گنتی کا حکم دیاجائے۔

درخواستیں دائر

مزید :

صفحہ آخر -