پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مزید جدید تبدیلیاں لائی جائیں گی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مزید جدید تبدیلیاں لائی جائیں گی: چیف جسٹس لاہور ...

  

اہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کور ٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے کہاہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مزید جدید تبدیلیاں لائی جائینگی تاکہ فیلڈ میں آنے والے جج جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں،ان خیالات کا اظہا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کی پری سروس ٹریننگ کے آغازکے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل افسران کی استعدادِکار میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورس منعقد کرواتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے یہ تربیتی کورس نئے ججز کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائے گا، چیف جسٹس نے کورس کے شرکاء سے کہا کہ وہ تربیتی کورس میں دل جمی سے حصہ لیں گے اور پوری محنت و لگن کے ساتھ تربیتی کورس مکمل کریں،اس موقع پر اکیڈمی کے ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر نے کورس آؤٹ لائن، اسکے مقاصد اور افادیت پر روشنی ڈالی،تربیتی کورس کی ابتدائی تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید، سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد، اکیڈمی کے ڈائریکٹرز چودھری محمد سلیم اور طارق افتخار احمد بھی موجود تھے،پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 2 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 8 سول ججوں کوپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تین مہینوں پر مشتمل پری سروس ٹریننگ کورس کروایا جارہا ہے۔

چیف جسٹس 

مزید :

صفحہ آخر -