ایف آئی اے حکام کے پیش نہ ہونے کا نوٹس، ڈی جی ایف آئی طلب 

 ایف آئی اے حکام کے پیش نہ ہونے کا نوٹس، ڈی جی ایف آئی طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ایف آئی اے حکام کے پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا  جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،فاضل بنچ نے گزشتہ سماعت پر متعلقہ حکام کو طلب کیا تھا،گزشتہ روز ان کے پیش نہ ہونے کا فاضل بنچ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت 22 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم دے دیا درخواست گزارکے بی سی فیکٹری کے مالک سلمان خالد نے موقف اختیارکررکھاہے کہ سیاسی عناد کی بنیاد پر ان کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اثاثوں کی بحالی کاحکم دیاجائے۔

طلب 

مزید :

صفحہ آخر -