جعلی بینک سٹیٹمنٹ بنانے والے کنسلٹنٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور 

 جعلی بینک سٹیٹمنٹ بنانے والے کنسلٹنٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس فاروق حیدر نے جعلی بینک سٹیٹمنٹ بنانے والے کنسلٹنٹ محمد سبحان کی عبوری ضمانت کی درخواست26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جعلی بینک سٹیٹمنٹ بینک ملازم فیصل نے بنائی،کنلسٹنٹ کا بینک اسٹیٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں،دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ محمد ناظم کو 6 لاکھ سے روپے لے کر 2لاکھ پاؤنڈ کی جعلی بینک سٹیٹمنٹ بنا کردی،جعلی بینک سٹیٹمنٹ پربیرون ملک گیا اور پھر فیملی کیلئے اپلائی کیا،عدالت سے استدعاہے کہ جعلی بینک سٹیٹمنٹ پر بیرون ملک شہریوں کو بھیجنے پر ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -