سراج الحق کا ڈاکٹر صفدر محمود اور سینئرصحافی عظیم سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سراج الحق کا ڈاکٹر صفدر محمود اور سینئرصحافی عظیم سرور کے انتقال پر گہرے دکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نامور محقق اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود اور سینئرصحافی عظیم سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی صحافتی اور قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے مرحومین کے اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی تلقین کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صفدر محمود نے تحریک پاکستان کے حوالے سے ایک منفرد کام کیا ہے اور ساری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے کام کرتے گزاری۔ عظیم سرور نے سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تفہیم القرآن کے ترجمے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا اور لاکھوں دلوں تک یہ روشنی پہنچائی۔ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور جماعت اسلامی کی دیگر قیادت نے بھی ڈاکٹر صفدر محمود اور عظیم سرور کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
 افسوس کا اظہار

مزید :

صفحہ آخر -