نارووال، 12سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق 

نارووال، 12سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق 

  

نارووال(نمائندہ خصوصی)12سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق کو انہیں کال موصول ہوئی کہ ”گنگھورکے پاس رحمن پورہ گاؤں میں برساتی نالہ میں ایک بچہ ڈوب گیا ہے۔ جلدی سے گاڑی بھیج دیں“۔جس پر نارووال سے ایک ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل پر سپیشل واٹر ریسکیو ٹیم بھجوائی گئی۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر رحمن ولد اقبال کی لاش کی تلاشی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔شام کے بعد ریسکیو آپریشن بند کر کے گاؤں رحمان پورہ کے پاس کیمپ لگا لیا۔آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ضلعی ایمرجنسی آفیسرانجینئر عدنان کاکہناہے کہ لاش ملنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -