پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو عالمی برادری کے سامنے پھربے نقاب کردیا: علی امین گنڈاپور 

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو عالمی برادری کے سامنے پھربے ...

  

اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر جاری کرکے بھارتی جنگی جرائم کو پوری عالمی برادری کے سامنے ایک بار پھربے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض ا فواج کی نہتے کشمیریوں پر دہائیوں سے مظالم ڈھا رہے ہیں اُنہو ں نے کہاکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی جنگی جرائم کی ان تفصیلات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے اس نے روز اول سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کو دُنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اوریہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی سے متعلق بھارتی بد نماکردار کو پوری دُنیا نے دیکھا کہ کس طرح بزرگ رہنما کے خاندان کے لوگوں کے ساتھ ظلم وجبر کر کے زبردستی ان کا جست خاکی تدفین کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ بھارتی حکومت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام ان کے تمام ترمظالم کے باوجود ڈرنے والے نہیں ہیں اور اس وقت تک قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کریں گے جب تک اُن کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کو آخر کار کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت ہر قیمت پر دینا پڑے گا اور پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کے حصول کیلئے ہرممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

علی امین گنڈا پور 

مزید :

صفحہ آخر -