یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

  

 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔یو این ہائی کمشنر  فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بے گھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق اقوام متحدہ کا اجلاس  جینیوا میں ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔امدادی کوآر ڈینیٹر اقوام متحدہ کے مطابق  افغان نائب وزیراعظم سے فلاحی اداروں کو آزادانہ کام کرنے کی تحریری یقین دہانی کی امید ہے۔

یو این ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -