لائیو سٹاک نے اینٹی ریبیز ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کر دیا

  لائیو سٹاک نے اینٹی ریبیز ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کر دیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک لاہور کے زیر اہتمام آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور اینٹی ریبیز ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد سرکاری سطح پر قائم آر۔ اے بازار پیٹس کلینک میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)ڈاکٹر اقبال شاہد تھے جبکہ مایہ ناز ویٹرنری سرجن پروفیسر ڈاکٹر مظہر نے خصوصی شرکت کی۔ بین الاقوامی طور پر مستند سمجھے جانے والے طریقہ کا ر ٹی۔ این۔ وی۔آر کی مدد سے آوارہ کتوں کی آبادی کو موثر انداز سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک لاہور کی ٹیم نے خصوصی سرجری کی ذریعے اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)ڈاکٹر اقبال شاہد کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے پرتشدد اور غیر اخلاقی طریقوں کی بجائے ٹی۔این۔وی۔آر جیسے سائنسی اور اخلاقی طریقہ کار کراپنانا حکومت پنجاب کا مثالی منصوبہ ہے جس سے نہ صرف آوارہ کتوں کی آبادی میں بتدریج کمی ہو گی۔

 بلکہ باؤلاپن جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔اُنہوں نے اس منصوبے کے کامیاب آغاز پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم اور نجی فلاحی اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو بھی سراہا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر احتشام الحق،ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر کنور محمد نعیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر زبیر احمد باری سمیت ضلع لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نجی فلاحی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -