یونیسیف کے وفد کی چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے ساتھ ملاقات

یونیسیف کے وفد کی چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے  یونیسف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی بھی موجود تھے۔ وفد کے اراکین میں یونیسف کی پاکستان میں  چائلڈ پروٹیکشن ہیڈ زاہدہ منظور اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آ ئے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 وفد کی جناب سے  چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گی۔ا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -