ایل ڈبلیو ایم سی کی چیف ایگزیکٹو کا دورہ آؤٹ فار ورکشاپ

  ایل ڈبلیو ایم سی کی چیف ایگزیکٹو کا دورہ آؤٹ فار ورکشاپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سی ای او رافعہ حیدر نے صبح سویرے آؤٹ فال ورکشاپ نارتھ، ساؤتھ اور چلڈرن ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں صفائی آپریشن کے لیے گاڑیاں فیلڈ میں تاخیر سے روانہ کرنے پرعملے کی سرزش کی گئی ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق رافعہ حیدر نے صبح سویرے ورکشاپس کے دورے کیے اس دوران آؤٹ فال نارتھ میں بر وقت گاڑیاں فیلڈ میں نہ بھیجنے اور ناقص سپر ویژن پر فلیٹ مینیجر کوسرزنش کیا گیا جبکہ ویلنشیاء ورکشاپ کے فلیٹ مینیجر سے فیلڈ میں گاڑیاں لیٹ نکالنے پر بھی وضاحت طلب کی گئی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو جلد سے جلد کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرنے تاکید کی کہ صفائی آپریشن کو بہترین بنانے کے لیے ہر ورکشاپ سے گاڑیاں ہر صورت 5 بجے فیلڈ میں ہونی چاہئیں۔

 ورکشاپس رپیئر اور مینٹینس والی گاڑیوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ بروقت آپریشن میں معاونت ملے۔ تمام فلیٹ مینیجرز پوری ذمہ داری سے گاڑیوں کا وقت روانگی یقینی بنائیں۔ورکشاپس کے تمام ملازمین کی 100فی صد حاضری، متبادل ڈرائیورز اور متبادل گاڑیاں مختص رکھی جائیں۔

آنے والی نئی فلیٹ مشینری کے حوالے سے رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ نئی فلیٹ کے لیے نئی ڈرائیورز کی بھرتیاں جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی تاکہ فلیٹ آنے کے بعد صفائی آپریشن کے لیے فوری استعمال میں لائے جاسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -