پاکستان چیلنجز کے باوجود ترقی کر رہا ہے،ڈاکٹر شہباز خان

پاکستان چیلنجز کے باوجود ترقی کر رہا ہے،ڈاکٹر شہباز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سینٹر کے زیرِ اہتمام ”ماحولیات اور پائیدار ترقی“کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی،یونیسکو چین کے پروفیسر ڈاکٹر شہباز خان،صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان اور ایس ڈی ایس سی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز خان نے پائیدار ترقی کے اہداف یعنی آب و ہوا کی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے دو اہم شعبوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان اب بھی اچھی طرح ترقی کر رہا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں عمر رسیدہ افراد کو بھرپور طریقے سے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ۔ صوبائی وزیر محمد رضوان نے بتایا کہ کس طرح صرف عالمی درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ جب تک لوگ ذاتی ذمہ داری لینا نہیں سیکھتے، تمام ممالک کی حکومتیں کبھی بھی ماحول کو بچانے کے قابل نہیں ہوں گی۔