موجودہ حکومت طالبان کو فوری تسلیم کرے،میاں متین
لاہور(پ ر)پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے حکومت سے اپیل کی کہ طالبان کو فوری تسلیم کرے کیونکہ طالبان کو افغانستان کے اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے،امریکہ کے آنے سے پہلے بھی طالبان کی حکومت تھی،اس دفعہ طالبان کی حکومت زیادہ مضبوط ہو گی،ایسا کرنے سے پاکستان طالبان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ افغان حکومت سے امن اور دیگر معاملات پر بات ہو سکے گی۔