افغان ایشو پر عسکری قیادت کا رویہ قابل تعریف ہے،جہانگیر وینس

افغان ایشو پر عسکری قیادت کا رویہ قابل تعریف ہے،جہانگیر وینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے پاکستان بھر سے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کے نتائج سے محسوس ہو تا ہے کہ سٹبلشمنٹ نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور جو تلخیاں اورمسائل پیداہوئے وہ محض عمران حکومت کی زبان،لہجہ،رویہ اوربے تدبیری سے سامنے آئے جس کی وجہ سے ملک کے اند رونی حالات بہتر نہیں ہوئے تاہم افغانستان کے معاملے میں عسکری قیادت کا رویہ،طرزعمل قابل تعریف ہے۔اس سے ملک اورخطے کیلئے غیر ملکی سازشوں اورتکلیفوں میں نہ صرف کمی ہو گی۔انہوں نے کہا ملک اور خطے کو غیر ملکی سازشوں سے بچا کر ایشیاء  کو عالمی سطح پر قیادت کے جو فرائض ملنے والے ہیں پاکستان اس میں فیصلہ کن کرداراداکرنے کے قا بل بھی ہو جائے گا۔