حکمران دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ الیکشن ہارے،میاں ایوب

    حکمران دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ الیکشن ہارے،میاں ایوب

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ یہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ملتان کے کامیاب دورے کا نتیجہ ہے کہ سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود حکمران جماعت تحریک انصاف ملتان سے کنٹونمنٹ بورڈ کی ایک نشست بھی نہ جیت سکی۔

 انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بھی اسی طرح سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کامیابی حاصل کریں گے جب سینٹرل پنجاب کے دورے پر بلاول بھٹو آ ئیں گے تو ہم یہاں سے بھی کلین سویپ کریں گے اور بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیر اعظم بنا ئیں گے جعلی تبدیلی سرکار والوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے اور عوامی راج قایم کریں گے طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -