پی ایم اے کا اداکار عمرشریف کی بیماری پر اظہار تشویش

پی ایم اے کا اداکار عمرشریف کی بیماری پر اظہار تشویش

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،  معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل اداکار ہیں جن کے پرستار بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔پی ایم اے،حکومت کی جانب سے عمر شریف کی صحت کا نوٹس لینے اور اُن کے علاج کیلئے بورڈ کی تشکیل کے اقدامات کو سراہتی ہے۔اطلاعات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے انہیں علاج کیلئے باہر بھیجنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پی ایم اے،  حکومت سے گزارش کرتی ہے کہ عمر شریف کو باہر منتقل کرنے کے لئے فور ی طور پر   ائیر ایمبولینس کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ہم عوام سے ان   کی جلد صحت یابی کی دُعا کی اپیل کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -