ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے باسط عزیز سیکرٹری اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی نامزد 

   ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے باسط عزیز سیکرٹری اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی نامزد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا ایل ڈی اے شیخ امتیاز محمود کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کا اہم فیصلہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے باسط عزیز کو سیکرٹری اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی نامزد کر دیاگیا۔وائس چئیرمین واسا ایل ڈی اے شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ انسداد تجاوزات کمیٹی کے معاملات کو چلانے کے لئے باسط عزیز ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو کمیٹی کا سیکرٹری نامزد کیا گیاہے۔

جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید فعال کیا جائے گااور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔