ٹرین مارچ کی کامیابی پراہلحدیث قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،حافظ عتیق

 ٹرین مارچ کی کامیابی پراہلحدیث قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،حافظ عتیق

  

چوہنگ(نا مہ نگار) تحفظ نظریہ پاکستان ٹرین مارچ کی کامیابی پر اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب اور پاکستان کی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر اور سیکرٹری جنرل پروفیسر عطا الرحمان ظہیر نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا جمعیت اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کا مقصد نظم و ضبط باہمی ربط اور جذبہ سب کچھ لائق تحسین اور قابل مبارکباد ہیں بلاشبہ نظریہ ہی کسی قوم اور ملک کی کامیابی کی آخری امید ہوتا ہے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ ہم اپنے آنے والی نسل کو نظریہ پاکستان کی اہمیت افادیت اور اس کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کریں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس مشن کو آگے بڑھائیں۔

 جس پر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان میں عملی قدم اٹھایا ہے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی قیادت بالخصوص حافظ فیصل افضل شیخ پروفیسر محمد عامر صدیقی حافظ سلمان اعظم اور حافظ محمد قسیم مبارک باد کے مستحق ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -