کورونا کی چوتھی لہر کو شکست دینے کیلئے احتیاط ضروری ہے،ملک نعیم

کورونا کی چوتھی لہر کو شکست دینے کیلئے احتیاط ضروری ہے،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت کی کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکمت عملی نے ملکی حالات کو مشکلات سے محفوظ رکھا ہے۔ عالمی برادری کرونا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ کرونا کی چوتھی خوفناک لہر کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ 

ملک وقوم کو معاشی بحران سے بچانے کاروباری تجارتی حلقوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی معمول کی سرگرمیوں اور سازگار حالات کی طرف آنے کیلئے ویکسینشن لازمی کرائیں۔ بروقت ویکسئین لگوائیں اور کرونا بچاو مہم میں قومی و جانی مفاد کو محفوظ بنائیں۔ پنجاب حکومت ویکسینشن سینٹرز کے سلسلے کو وسیع کرتے ہوئے کیپمس کا انعقاد بھی کررہی ہے جس سے شہریوں کو مزید آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔ ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی غلط فہمیوں اور سنی سنائی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے فی الفور ویکسینشن کروائیں تاکہ پاکستان میں کووڈ کی چوتھی لہر تھم سکے اور معمولات زندگی اپنی رفتار پر واپس آسکیں۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کی قیادت کرونا وائرس کے بحران زدہ حالات کی پہلی لہر میں بھی اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے انشااللہ تاجر برادری کے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -