کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی،اعجاز چودھری

کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمدچوہدری نے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، پارٹی کی کامیابی میں کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی، پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا، پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ 

بورڈ کے انتخابات میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور پی ٹی آئی نے اکیلے کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دی، کینٹ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والی پیپلزپارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عبرتناک شکست ہوئی ہے۔

، واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی ملک سے سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، اس کامیابی کا سہرا کارکنوں کو جاتا ہے، پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحدہے،کرپٹ اپوزیشن چیخنے چلانے اور رونے دھونے والی اپنی ناکامی پر ماتم کررہی ہے۔ بعدازاں اعجاز احمد چوہدری پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کو تاریخی قرار دیا، کرپٹ اپوزیشن نے ہمیشہ جمہوری روایات کو پامال کیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے منفی رویے، شور شرابے، ہلڑ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی اور ریکارڈ کامیابیوں نے اپوزیشن کی منفی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -