شہر خاموشاں منصوبہ کے لئے 20کروڑ روپے کے فنڈزجاری

      شہر خاموشاں منصوبہ کے لئے 20کروڑ روپے کے فنڈزجاری

  

 لاہور(جنرل پورٹر) محکمہ بلدیات کا شہر خموشاں منصوبہ، شہر میں 4 قبرستان بنانے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔محکمہ بلدیات کے شہر خموشاں منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز، 654 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دی گئی۔ بیدیاں روڈ، بابو صابو اور قصور روڈ پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا۔ تحصیل رائیونڈ موضع بھائی کوٹ میں 127 کنال 11 مرلے پرمحیط قبرستان کی تعمیر شروع، تحصیل کینٹ بیدیاں روڈ پر 276 کنال 6 مرلے اراضی پر شہر خموشاں تعمیر ہو گا۔تحصیل سٹی بابوصابو میں 525 کنال اراضی کے قبرستان کی چار دیواری شروع کر دی گئی۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن قصور روڈ پر 825 کنال 17 مرلے اراضی پر بھی تعمیر کا ا?غاز کر دیا گیا۔ 5 رکنی کمیٹی شہر خموشاں کی تعمیر کرائے گی۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ شہر خموشاں منصوبہ رواں مالی سال میں ہی مکمل کیا جائے گا  ماہ قبل شہر میں چار بڑے قبرستان تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -