جعلی نیب افسر بن کرلوگوں کو ڈرانے والا جونیئر کلرک معطل

    جعلی نیب افسر بن کرلوگوں کو ڈرانے والا جونیئر کلرک معطل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)نیب کا جعلی افسر بن کر فون پر افسران کو ڈرانے دھمکانے والے جونیئر کلرک کو شوکاز جاری۔ واسا لاہور میں کام کرنے والے جونئیر کلرک محمد فیضان شفیع نے نیب کا جعلی افسر بن کر واسا افسران کو ڈرایا دھمکایا  اورAWT SDO (Drainage)  کوکہا کہ میرے خلاف کوئی چارہ جوئی نہ کی جائے جب ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان نے تحقیقات کی تو پتہ چلاکہ نیب کا جعلی افسر بن کر کال کرنے والا واسا کا جونئیر کلرک محمد فیضان شفیع ہی تھا۔اس پر ڈائریکٹر ایڈمن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے محمد فیضان شفیع کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور  suspendکر کے  ایڈمن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -