اظہار رائے پر پابندی قبول نہیں کریں گے،پیر خالد سلطان قادری

اظہار رائے پر پابندی قبول نہیں کریں گے،پیر خالد سلطان قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صحافتی تنظیمات کے دھرنوں اور احتجاج کی تائید وحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اجماعت اہل سنت پاکستان آزادی اظہار رائے پر کسی پابندی کو قبول نہیں کرے گی۔میڈیا کوایک بار پھر زنجیروں میں جھکڑنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔جماعت اہل سنت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدام اٹھائے۔جماعت اہل سنت پاکستان آزادی صحافت کی جہدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری نے کہا حکومت صحافت کا گلہ دبانے کیلئے ایسے اقدام کر رہی ہے تاکہ عوام تک حق اور سچ کی آوازنہ پہنچ پائے۔پی ایم ڈی اے کاکالا قانون صحافتی آزادیوں پر حملہ ہے۔