سرکاری ہسپتالوں میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، ارشد بٹ

   سرکاری ہسپتالوں میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، ارشد بٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں تنظیم سازی اور ملازمین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال لاہور یونین آفس میں صوبائی صدر محمد تنویر بھٹی،صوبائی سیکرٹری رحمت سندھو، ڈسٹرکٹ صدر محمد ارشد بٹ، منیرعمر،محمد رشید مغل، راشد محمود، لیاقت مغل، محمد نعیم، خالد مراد، چلڈرن ہسپتال سے پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی جنرل سیکرٹری شوکت مسیح، جاوید غوری، طارق گل، راحیل، شیرازی بٹ، صدیق خوشی، شیخ عثمان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر محمد تنویر احمد بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہت جلد لاہور کے تمام ہسپتالوں کی تنظیم سازی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -