رحیم اللہ یوسفزئی میدیا وار کے سب سے بڑے کمانڈر تھے: حیدر خان ہوتی 

رحیم اللہ یوسفزئی میدیا وار کے سب سے بڑے کمانڈر تھے: حیدر خان ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام مرکزی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ یہ میڈیا وار کا زمانہ ہے۔  اور اکثر جنگیں اسی فورم پر لڑی جارہی ہیں، رحیم اللہ یوسفزئی میڈیا وار کے سب سے بڑے کمانڈر تھے۔ اس وقت ان کا جانا نہ صرف میڈیا کے لئے بلکہ پورے خطے کے لئے خلاء کے باعث ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے رحیم اللہ یوسفزئی کے اہل خانہ سے تعزیت  اورپاکستان ہاؤس میں سجاد خان مہمند کے چچا کے وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تحصیل کاٹلنگ و سدھوم رستم کے صدر الحاج فضل رحمن بن یامین اور دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔  انہوں نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کی موت ایک ایسا نقصان ہے جن کا پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ طالبان سے مذاکراتی کمیٹی میں، میں بھی رحیم اللہ یوسفزئی کے ساتھ تھا۔ ہم جب شمالی وزیر ستان گئے تو وہاں پر لوگوں کی جانب سے رحیم اللہ یوسفزئی کے احترام کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ وہ لوگ رحیم اللہ یوسفزئی کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ رحیم اللہ یوسفزئی نہ صرف ایک بڑے صحافی تھے بلکہ ایک بڑے باکردار، باکمال اور باوقار انسان بھی تھے۔ ہم ان کے افکارکو لے کر اپنے نسل نو کی تربیت کا زریعہ بنا سکتے ہیں۔ کیونکہ میڈیا کے اس ناگزیر دور میں  جب تک ہم رحیم اللہ یوسفزئی کے سوچ کو نہیں اپنائیں گے تو ہم آگے جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔