سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 83سالہ ملزم کوضمانت پررہا

سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 83سالہ ملزم کوضمانت پررہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی  نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 83سالہ ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے زہرہ درانی اورمحمدقذافی ایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ اے این ایف پشاورنے 10فروری2021ء کو پشاورائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران ملزم حضرت رحمان ساکن نوشہرہ کے قبضے سے13کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی جوملزم نے بیگ میں چھپارکھی تھی  اورملزم بارسلوناجارہاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے طبی بنیادوں پر پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -