صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری محمد اقبال خان وزیر نے کوہاٹ ڈویژن کا دورہ 

  صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری محمد اقبال خان وزیر نے کوہاٹ ڈویژن کا ...

  

بنوں (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری محمد اقبال خان وزیر نے کوہاٹ ڈویژن کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ سپین وام گرینڈ جرگہ کے سربراہ ملک لیاقت علی وزیر و سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک ضیاء الرحمن بھی تھے بعد ازاں صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری محمد اقبال خان وزیر نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان معسود سے بھی ملاقات کی صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر کوہاٹ آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو سٹاف نے اُنہیں سلامی دی صوبائی وزیر محمد اقبال خان کو متعلقہ آفیسر نے 1122 کی عمارت اور کارکردگی پر بریفنگ دی صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں 1122 کے دفاتر کو فعال کریں گے ریسکیو سٹاف قدرتی آفات یا دیگر حادثات ہوں ریسکیو رضاکار پیش پیش نظر آئیں گے ریسکیو سٹاف حادثات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گا ہنگامی صورت میں بروقت پہنچے گا وزیراعلی خیبرپختونخوا کی روشنی میں ہر ضلع کا دورہ کروں گا اور ریسکیو سٹاف کے مسائل کا تدارک کریں گے اُنہوں نے نیشنل ہائی وے کیلئے تین ریسکیوسنٹرز کے قیام کا اعلان کیاایک سنٹر لاچی ایک ضلع کرک جبکہ ایک سنٹر گنڈی کے چوک کے مقام پرعمل میں لایا جائے گاانہی سنٹرز کے رضاکار نیشنل ہائی وے تک محدود رہیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -