خدمت کی مثال قائم کرؤں گا،نعمان فاروق 

خدمت کی مثال قائم کرؤں گا،نعمان فاروق 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون پشاور اکے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہا رکیاہے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہے ان کا شکریہ ادا کرسکے، ہم فردا، فردا وارڈ ون کے عوام کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کرتے ہے اور ان کو یقین دلاتے ہے کہ انشائاللہ ماضی میں کی جانے والی ترقیاتی کام ومسائل کے لئے جو کچھ کیا اس سے بڑھ کر کرینگے۔حاجی غلام علی کے بھتیجے نعمان فاروق نے کہاکہ میرا مشن اور جذبہ ہے کہ پشاور کنٹونمنٹ وارڈ ون پشاور میں خدمت کی مثال قائم کروں گا جس طرح 1983ئمیں الیکشن جیتنے کے بعد میرے چچاحاجی غلام علی نے خدمت کی جو مثال قائم کی تھی وہی مثال قائم کرکے دم لوں گا۔حاجی غلام علی 1983ئمیں میونسپل کارپوریشن پشاور میں کونسلر منتخب ہوا اور خدمت کرکے پشاور کا ڈسٹرکٹ ناظم اور بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوا اور وہ بھی اس وقت کم عمر کونسلر تھااور میں بھی کم عمر کونسلر ہوں اور چچا کے نقش قدم پر چل کر کنٹونمنٹ بورڈ کے عوام کے دلوں میں خدمت کے ذریعے ا پنی جگہ بنا ئیگا اور کوشش کروں گا کہ کنٹونمنٹ وارڈ ون کے عوام اور میں ایک فیملی کے طور پر رہیں۔ انہوں نے اپنے مقابل صہیب رومی، رشید گورواڑہ کا بھی شکریہ ادا کرتے کہاکہ جنہوں نے جمہوری روایات اور پشاو رکے اقدار کو مدنظر رکھ کر مجھے مبارکباددی اور میں بھی تمام امیدواروں کے گھر جاکران سے ملوں گا اور ان کی مشاورت سے خدمت کا آغاز کروں گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -