تخت بھائی،نوجوان افغان تاجر بیدری سے قتل،نعش برآمد

تخت بھائی،نوجوان افغان تاجر بیدری سے قتل،نعش برآمد

  

تخت بھائی (نمائندہ پاکستان)تخت بھائی کے علاقے پیرسدو  میں نامعلوم سنگدل ملزمان نے کپڑے کے تاجر افغان مہاجر نوجوان کو بیدردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تخت بھائی پولیس نے مقتول نوجوان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے باریک بینی سے تفتیش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان مہاجر کیمپ کا رھائشی نوجوان محمد طارق گذشتہ جمعے کے روز سے گھر سے غائب تھا کہ اتوار کی شام پیرسدی کے علاقے میں واقع اراضیات سے اسکی قتل شدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد اور چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو ناقابل شناخت بنانے کیلئے تیزاب چھڑک کر مسخ کردی گئی تھی۔پولیس نے مقتول نوجوان محمد طارق کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جبکہ مقتول کے والدمحمد صابر ولد حضرت حسین سکنہ افغان مہاجر کیمپ جلالہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدم قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -