این ایچ اے نااہلی،جی ٹی روڈ حادثات معمول،کئی قیمتی جانوں کا ضیاع 

این ایچ اے نااہلی،جی ٹی روڈ حادثات معمول،کئی قیمتی جانوں کا ضیاع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) این ایچ اے کی نا اہلی کی و جہ سے جی ٹی روڈ پر حا دثات میں روزا نہ قیمتی جا نیں ضائع ہو تی وفا قی حکو مت اس کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے اور ان کی و جہ سے جو افراد حاد ثات میں جان بحق اور زخمی ہو ئے ہیں ان کو معا و ضہ ادا کریں این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر اضا خیل کے قریب روڈ تعمیر کے لئے کاٹ دیا ہے کئی ہفتے گزرنے کے با وجود بھی روڈ کی تعمیر نہ ہو سکا روڈکو ایک ٹریک پر کاٹ کر کھڈا بنا یا ہے جس کی و جہ سے روزا نہ حادثات رونما ہو تے ہیں جس میں اب تک کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو چکے ہیں اورحا دثات میں بے شمارافراد معذور ہو گئے ہیں لیکن اس کے با وجود این ایچ اے اہلکار وں نے اس پر خا مو شی اختیار کی ہے جی ٹی روڈ کی بروقت دوبارہ تعمیر نہیں کر تے یہ این ایچ اے کا معمول بن گیا ہے وفا قی حکو مت اس کا سختی سے نو ٹس لیں اور سست رفتاری سے کام کر نے والے افسران کے خلاف سخت قا نو نی کاروا ئی کریں اور ان کی و جہ سے جو افراد حاد ثات میں جان بحق اور زخمی ہو ئے ہیں ان کو معا و ضہ ادا کریں