صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کے بھائی کی کوششیں بارآور

صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کے بھائی کی کوششیں بارآور

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خنا کے فرزند اور تحصیل بکاخیل میئر شپ کے امیدوار ملک مامون خان نے پی کے90نامور فاطمہ خیل میں جے یو آئی کی اہم وکٹیں گرادیں حاجی صفی اللہ خان بمع خاندان اور ساتھیوں جے یو آئی سے طویل رفاقت توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ملک مامون خان نے انہیں پارٹی کی ٹوپی پہناکر پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ انشاء اللہ کینٹ بورڈ کے نو منتخب ممبر سمیع اللہ خان کے ساتھ مل کر ہم کوٹکہ نامور اور کینٹ کے علاقہ کے عوم کو درپیش مسائل حل کریں گے ہم جھوٹے نعروں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک تحریک انصاف بنوں میں متحد رہیگی کوئی انہیں شکست نہیں دے سکتا اور اب انشاء اللہ میرے والد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان ودیگر قائدین کی قیادت میں تحریک انصاف بنوں میں پوری طرح متحد ہے اور مضبوط قوت بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے کینٹ بورڈ الیکشن میں درست فیصلہ کیا کیونکہ تین سالوں سے جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نے بنوں کیلئے کونسے کام انجام دیئے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں بنوں کیلئے اربوں روپے کے منصوبے منظور کئے اور انشاء اللہ جلد ہی وزیر اعلیٰ محمود خان بنوں میں بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -