کورونا موجود ماسک اتارنے کا وقت نہیں آیا، فیصل سلطان 

  کورونا موجود ماسک اتارنے کا وقت نہیں آیا، فیصل سلطان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان