ٹیپ انتخابات،بزنس مین پینل نارتھ زون نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

  ٹیپ انتخابات،بزنس مین پینل نارتھ زون نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

  

لاہور(رپورٹ، میاں اشفاق انجم سے) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) کے 18ستمبر کو ہونیوالے انتخابات کیلئے بزنس مین پینل نارتھ زون نے پینل کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بزنس مین پینل میاں عامر سعید نے ٹیپ کے مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج زونل چیئرمین ندیم اقبال ایگزیکٹو ممبر سیدیوسف رضوی، چودھری محمد الیاس، حسن مسعود مرزا،مسعود صادق، فیاض احمد،چودھری طارق، موسیٰ اسحاق، علم جاوید چودھری کے ساتھ مل کر ٹیپ نارتھ زون کے 18ستمبر کو کارپوریٹ کلاس کی 3اور ایسوسی ایٹس کلاس کی ایک نشست کے لئے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے ہوپ کے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری ٹریول ٹریڈ کی نفیس اور دبنگ شخصیت قاضی سہیل امین، اسلام آباد کی ٹریول ٹریڈ کی پہچان رانا محمد ضیغم کو کارپوریٹ کلاس جبکہ ایسوسی ایٹس کلاس کیلئے لاہور سے ضرار جلیل کا نام بطور امیدوار پیش کیا میاں عامر سعید نے کہا ہم نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹریڈ کی خدمت کیلئے صالح نڈر اور بہادر قیادت متعارف کرائی ہے۔میاں عامرسعید نے کہا ہم گزشتہ سال سے جاری روایات کو آگے بڑھائیں گے۔نارتھ زون کی خود مختاری ہماری ترجیح رہے گی۔ مرکزی چیئرمین ٹیپ آغاز طارق سراج زونل چیئرمین ندیم اقبال نے کہا ہم نے ایک سال میں ٹریڈ کو درپیش مسائل حل کرانے کیلئے دن رات ایک کیا ہے اور بہت سے کام ابھی کرانے باقی ہیں۔ ہم اپنے چیئرمین بزنس مین پینل میاں عامر سعید کی قیادت 18ستمبر کے لئے جامع منصوبہ دے رے ہیں 16ستمبر کو ہم منشور دیں گے جو ٹریڈ کی نمائندگی کرے گا۔ فیاض احمد،حسن مسعود مرزا، سید یوسف رضوی، علیم جاوید چودھری، الیاس چودھری نے نارتھ زون کے ممبران سے درخواست کرتے ہوئے کہا موجودہ بحران کے حل کے لئے بہادر قیادت کی ضرورت ہے جو بزنس مین پینل نے پیش کردی ہے ہم سمجھتے ہیں امتیاز الرحمن چودھری، قاضی سہیل احمد، رانا ضیغم،ضرار جلیل نارتھ زون کے لئے بہترین چوائس ہیں۔ میاں عامر سعید نے اس موقع پر کہا دوست سارے پینل کو کامیاب کرائیں تاکہ یکسوئی کے ساتھ خدمت کر سکیں۔

بزنس مین پینل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -