صدر ڈویژن پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

  صدر ڈویژن پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) صدر ڈویژن پولیس نے سربند اور بڈھ بیر کے علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کارروائی کی ہے جس کے دوران منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو بڈھ بیر، سربند اور ملحقہ علاقوں میں مخصوص گاہک اور مختلف منشیات فروشوں کو سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر9 کلو گرام چرس اور دو بوتل شراب سمیت تین پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن پولیس کے تھانہ سربند اور تھانہ بڈھ بیر نے گزشتہ روز سربند، بڈھ بیر اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ نے حصہ لیتے ہوئے منشیات فروشی اور مختلف ڈیلرز کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والے افراد میں آصف خان ولد رضا خان، عرفان ولد ایوب اور جہانزیب ولد بختیار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 9 کلوگرام چرس، دو بوتل شراب اور تین عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -